لاہور:

اچھرہ کے علاقے میں جیولری مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے بطور امانت رکھا ہوا 20 کلو سے زائد سونا مبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں متعدد جیولرز نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوا تھا لیکن شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔

پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کا الزام عائد کیا کہ لاکر کھولا گیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب نکلا اور غائب شدہ سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے اور متاثرہ دکان دار نے بتایا کہ شیخ وسیم نامی تاجر 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرین میں سے ایک دکان دار محمد احمد نے واقعے کی درخواست اچھرہ تھانے میں جمع کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی، ملزمان نے دکان کا کاؤنٹر اور شیشہ توڑ دیا، مقدمہ درج

لاہور:

باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ، متاثرہ فیملی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی مقروض
  • کراچی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا راز، متاثرہ خاندان پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا قرض تھا
  • عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
  • عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے
  • برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی، ملزمان نے دکان کا کاؤنٹر اور شیشہ توڑ دیا، مقدمہ درج