گلگت بلتستان پولیس میں پہلی مرتبہ "کرائم سین یونٹ" قائم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
کریم سین یونٹ پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں قائم کی گئی ہے جہاں یونٹ کیلئے جدید آلات سے لیس تین گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یونٹ کے پندرہ اہلکاروں کی تربیت ملک کے بہترین اداروں سے مکمل کرائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس میں پہلی مرتبہ "کریم سین یونٹ" قائم کر دی گئی۔ آئی جی پولیس افضل محمود بٹ نے جی بی پولیس کی پہلی کرائم سین یونٹ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کریم سین یونٹ پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں قائم کی گئی ہے جہاں یونٹ کیلئے جدید آلات سے لیس تین گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یونٹ کے پندرہ اہلکاروں کی تربیت ملک کے بہترین اداروں سے مکمل کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں کریم سین یونٹ قائم کی ہے۔ اس یونٹ کا مقصد یہ ہے کہ جہاں بھی کوئی کرائم واقع ہو، وہاں سے تمام ثبوت اور شواہد کو سائنٹیفک طریقے سے اکٹھا اور محفوظ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں فرانزک سائنس لیبارٹری بھی قائم کر رہے ہیں، اس کیلئے کچھ سامان خریدا گیا ہے، دیگر آلات کی خریداری کا عمل جاری ہے، اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ شواہد کی سائنسی بنیادوں پر تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کے تحت پانچ اہلکار گلگت رینج میں تعینات ہوں گے، پانچ دیامر، پانچ بلتستان ڈویژن میں کام کرینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کریم سین یونٹ کی گئی گئی ہے
پڑھیں:
لاہور، سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 5 منشیات فروش ہلاک
فائل فوٹولاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے، ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لیے لے کر گئے تھے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 5ملزمان مارے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے گرفتار ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے حملہ کیا تو مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران تمام ملزمان مارے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔