پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے، نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے۔
اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی شیئر کیلئے خصوصی درخواست کی جائے گی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جدید خطوط پر کی جائے، عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے معیار اور رفتار بہتر بنائیں۔ بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر پاور منصوبوں کی بلاتعطل ریلیز یقینی بنائیں۔ انہوں نے ناقص فزیبلٹی اور غلط PC-1 بنانے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ نامکمل اور بیمار منصوبے قبول نہیں، منصوبوں کی غیر ضروری رویژن کی حوصلہ شکنی کی جائے، نااہلی کے باعث قومی نقصان پر افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سیوریج کے نام پر گلگت کی شاہراہیں کھنڈر بن گئی ہیں۔ شاہراہوں کی دوبارہ میٹلنگ پیور مشین سے کرائی جائے۔ سیوریج کام معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے، منصوبوں کی منظوری اور مانیٹرنگ سسٹم کو آن لائن کرنے کا اقدام قابل تعریف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منصوبوں کی وزیر اعلی نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔