ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی کو بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل بھروسہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام متعلقہ ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ فعال

 انہوں نے کہا کہ 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلاتعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے، گلگت بلتستان میں سو میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  گلگت بلتستان میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

 وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی مسائل کو حل کرنے کے لیے احسن اقبال کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی اور وزارت توانائی کی سفارشات اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ  تیار کردہ جامع حکمت عملی میں شامل فوری، قلیل و طویل مدتی پروجیکٹس پر وزارت توانائی مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں میں بجلی کہا کہ

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا

 وقاص عظیم : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

پاور ڈویژن سرکلر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان کی سمری اجلاس میں پیش کرے گا، کلوروفارم کی درآمد پر پابندیاں لگانے کی سمری پیش کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کیخلاف شکایات کے لئےکمپلینٹ سیل قائم

ایران سے بجلی کی خریداری کی تجاویز پر غور ہوگا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو بجٹ سپورٹ کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو ایک ارب 28 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہمی پر غور ہوگا، پاسکو کو تحلیل کرنے کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری
  • وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم کی گلگت بلتستان کےلیے 100 میگا واٹ سولر پروجیکٹ پر فوری عملدرآمد کی منظوری
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا
  • وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی
  • اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی دستکاری کی شاندار نمائش
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 381 ملین ڈالرز کے منصوبوں کی منظوری