بانی سے آج کون ملاقات کرے گا؟ پی ٹی آئی نے فہرست جیل حکام کو بھیج دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر، علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر اضافی پانچ ناکے قائم کیے گئے ہیں۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھپور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔
12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہینگی، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہونگے۔
سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہونگے، اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنائینگے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب: مویشی چوری کے الزام پر 13 پاکستانی گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض/طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھیڑوں کی مسلسل چوری کے واقعات میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی نگرانی کا دائرہ وسیع کیا۔ کئی روز کی تحقیقات کے بعد مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی آبادی نے مضافاتی علاقوں میں پے در پے وارداتوں کے بعد پولیس کو شکایات درج کرائی تھیں، جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد تمام کے تمام پاکستانی شہری ہیں۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں اور عدالتی کارروائی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں چوری کو انتہائی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے اور اس میں سخت ترین سزائیں رائج ہیں، جن میں ہاتھ کاٹنے جیسے شرعی احکامات بھی شامل ہیں۔