اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں تین روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سامنے ممکنہ مظاہرے کو روکنے کیلیے ضلع بھر میں تین روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ نوٹفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک ہوگا، جس کے تحت راولپنڈی میں ہر قسم کے اجتماع، ریلی، جلسے جلوس پر پابندی عائد رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ پولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اُدھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یاددہانی کرائی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔عدالتی حکم پر لیاقت محسود کے خلاف ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ نے دومقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ایس پی نے آئی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نیملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور حکم دیا تھاکہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔عدالت نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج کرنے کا حکم دیا تھا۔