راولپنڈی (نیوزڈیسک) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکم نامے کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضابطوں پر عمل کریں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔

14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کا حکم

عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا عملے کا استعمال ممنوع ہوگا۔

درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت نے ماضی میں جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل استعمال کیے تھے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی تقریبات میں کوئی سرکاری وسیلہ استعمال نہ ہو۔

عدالت نے مزید کہاکہ احتجاج میں استعمال ہونے والی مشینری اب وفاق کے قبضے میں ہے، اور سرکاری وسائل کا سیاسی سرگرمیوں میں استعمال آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔

عدالت نے کہاکہ سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے اور ریاست کو چاہیے کہ سرکاری اور سیاسی تقریبات میں واضح تفریق کرے۔ سرکاری مشینری کا استعمال حکومت کی غیرجانبداری کو متاثر کرتا ہے اور انتظامیہ کے اصولوں کے خلاف بھی ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری وسائل پر ریاست مخالف پراپیگنڈا، پی ٹی آئی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ سرکاری وسائل کا استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تھا، اور اس دوران اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری قبضے میں لے لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پشاور ہائیکورٹ خیبرپختونخوا حکومت روک دیا سرکاری وسائل سیاسی جلسے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ
  • احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا
  • علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر مغیری اور یاسر اپڑو سے ملاقات
  • راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری
  • راولپنڈی: عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، سرکاری وکیل نے دلائل کےلئے مہلت مانگ لی