2025-10-13@15:39:12 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«سموگ کے تدارک ماحولیاتی تحفظ»:

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ذمہ داران کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے، فضاء میں دھواں پھیلانے اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والے...
پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، درختوں کے کٹاؤ اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم ہدایات شامل کی گئی ہیں۔ تحریری حکم کے مطابق، نیسپاک نے یلو لائن منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نہر کے کنارے موجود درختوں کی ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، نیسپاک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ نہر پر موجود درختوں کو نہیں کاٹا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ہدایت کی ہے کہ نیسپاک جلد از جلد اس منصوبے کی حتمی رپورٹ بھی...
پاکستان اس وقت شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جبکہ موسمیاتی تغافل کی لاگت 2050 تک 1.2 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس تناظر میں، برطانوی ہائی کمیشن نے ملک گیر موسمیاتی صحافت کی تربیتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ صحافیوں کو موسمیاتی شعور اور عملی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ اس تربیت کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ صحافی موسمیاتی مسائل اور حل کو عوام کے سامنے لاکر مثبت تبدیلی کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ وہ ناظرین اور قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی روزمرہ زندگی پر کس طرح اثر...

بجٹ میں ایک ہزار 240 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلیے رکھا گیا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب— فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایک ہزار 240 ارب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 64 فیصد ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے رکھا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ کام ہوگا، ماحولیاتی شعبے میں خطرات میں کمی لانے کا سنگ میل عبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے اقدامات کے لیے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقے رائج کرنے کےلیے 277.437 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے تمام شعبوں میں اقدامات کےلیے حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ اختیار کی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی، اسموگ اور سانس کی مہلک بیماریوں کے تدارک کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ہے، جس کے تحت پنجاب میں غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی روک تھام کے لیے سخت چیکنگ کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اس نظام کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے ادارےای پی اےکو ایندھن کے معیار کی جانچ کا اختیار دے دیا گیا ہے، اب غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران...
---فائل فوٹو گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کےلیے جمع کیے گئے جن میں سے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں، خیبر پختون خوا کے 8، بلوچستان کے 6 جبکہ پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیاپاکستان میں...
پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ کریک ڈاون کے دوران 3 دنوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے ولے 28 بھٹے مسمار، 14 صنعتی یونٹس سیل، 3827 مقامات پر چھاپے جبکہ ہزاروں کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ کریک ڈاون کے دوران ٹیکسٹائل، اسٹیل اور چاول ملوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 343 نوٹسز جاری کی گئیں جبکہ 5.5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں پلاسٹک پگھلانے اور زہریلے دھوئیں کے اخراج پر 2 پلانٹس اور رحیم یار خان میں 6 بھٹے مسمار کیے گئے۔ کریک ڈاون کے دوران راجن پور...