کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کا بڑا اقدام، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جن میں ایک اے ایس آئی سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔
معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبلز مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی، پیرآباد تھانے کے کانسٹیبلز محمد شیراز طارق اور اصغر خان شامل ہیں۔
اقبال مارکیٹ تھانے کے کانسٹیبلز ممتاز علی اور عبدالعزیز جبکہ مومن آباد تھانے سے عبدالجبار اور احسان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا کانسٹیبل سیف الرحمٰن بھی معطل اہلکاروں میں شامل ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ نے ہدایت دی ہے کہ تمام معطل اہلکار فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون رپورٹ کریں اور اپنا اسلحہ اور بیلٹ لائن آفیس کے پاس جمع کروائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔
اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کر دیے گئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے مقامی سطح پر مالی جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔