2025-11-27@20:13:21 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«الیکشن کمیشن گلگت بلتستان»:

    پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت بلتستان کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، اسے شناخت دینے کا فیصلہ، اسے نام اور سیاسی حیثیت دینے کا فیصلہ یہ سب کچھ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت...
    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق، صدر پاکستان کی جانب سے پول ڈے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پول ڈے کی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق، صدر پاکستان کی جانب سے پول ڈے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن گلگت...
    حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں نیک صالح لوگ شامل ہونگے، تعداد کتنی ہو گی اس کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتا سکوں گا۔ حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد...
    گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد جی بی کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
    کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی...
    سٹی42: گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ گی بی اسمبلی کا  42واں سیشن  موجودہ اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا۔ طلب کردیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس نوٹیفیکیشن کے مطابق  21 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔  گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔ چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اب گلگت بلتستان مین نیا الیکشن ہو گا اور طریقہ کار کے مطابق  گی بی اسمبلی کے نئے ارکان منتخب کئے جائیں گے جو پارلیمانی حکومت کے انتخاب کے لئے طے شدہ...
    الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلع گانچھے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، آئندہ انتخابات کے متوقع امیدواران، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ آر ڈی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں انتخابی تیاریوں، الیکٹورل رولز کی نظرثانی اور ووٹر لسٹوں کی درستگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی...
    راجہ شہباز خان نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ میں نے فروری میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم اگر موسمی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں یا سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو متفقہ قرارداد لائیں میں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھا دوں گا۔ مقامی روزنامے کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا...
    اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی وی نیوز بیورو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور عوام الناس کو صاف، شفاف اور غیر جانب دار انتخابات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں پاکستان ٹیلی ویژن کا کردار قابلِ تحسین ہے اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے ڈائریکٹریٹ میں قائم پی ٹی وی نیوز بیورو آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی وی نیوز بیورو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کو...
    گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 24 نومبر 2025ء کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جس کے فوراً بعد جنرل الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت جامع الیکشن پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، آنے والے عام انتخابات میں 9 لاکھ 91 ہزار 124 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جنہیں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنا...
    ویب ڈیسک :گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔  چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔  گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔  راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔ آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان ...
    صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28 اکتوبر 2025ء (بروز منگل) دوپہر 1:00 بجے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جی بی کے توسط سے دائر کردہ درخواست کو 28...
    ایک انٹرویو میں حاجی عبد الحمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اختیارات منجمد کئے جانے کے بعد بہت "ریلیکس" محسوس کر رہا ہوں تاہم یہ حقیقت ہے کہ الیکشن کمیشن کے عمل سے بہت سارے منصوبے التوا میں پڑ گئے۔ معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیارات منجمد نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ اس سے عوامی مفادات دائو پر لگ جائیں گے۔ منصوبے...
    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے مالی اختبارات منجمد کرنے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 18 حکومتی شخصیات کا دورہ لندن کھٹائی میں پڑ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
    حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر اختیارات منجمد کئے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ نے مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن کو مشاورت کے لیے دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کے اہم اختیارات منجمد کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسمبلی کو تحلیل کرنے یا اجتماعی استعفوں کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے، حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر اختیارات منجمد کئے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ نے مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن کو مشاورت کے لیے دعوت دی ہے۔...
    کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان (جی بی) نے انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کی روک تھام اور عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر حکومت کے مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ جی بی میں عام اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات ایمانداری، انصاف، دیانتداری اور قانون کے مطابق منعقد ہوں، ساتھ ہی انتخابی عمل کو بدعنوانی سے بھی محفوظ رکھا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عام عوام نے حساس انتخابی دور میں...
    الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 5 اور شق 8 (سی) کے تحت وفاقی و صوبائی اداروں کو چیف الیکشن کمشنر کی معاونت کرنا لازم قرار دیا گیا ہے تاکہ انتخابات ایمانداری، شفافیت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو گی، الیکشن کمیشن نے تمام محکموں کو تبادلوں اور ترقیوں سے گریز کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی موجودہ پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 48(4) حکومتِ گلگت بلتستان...
    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں،...
    (ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی،اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘        
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون...
    صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تصویری جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان...
    ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔خفیہ رائے دہی کے لیے الگ بوتھ کا اہتمام تھا، جبکہ باقی تمام پراسیز کو کیمرہ کے سامنے مکمل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے دو بارہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ صوبائی تنظیمی کنونشن گلگت میں ہوا جس میں پارٹی کے تمام یونٹس عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن میں الیکٹرول کالج نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کے نتیجے میں سید علی...
    تمام پونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرکزی عہدیداران کے سامنے  ووٹنگ ہو گی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن 3، 4 مئی کو گلگت میں منعقد ہو گا۔ جس میں آئندہ تین سالوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خصوصی شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا دو روزہ صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن تین اور چار مئی 2025ء کو ہوگا۔ جس میں...
    ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ جی بی اسمبلی کے حلقے 24 سے بڑھا کر 32 کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد...
    ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
    چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل سے لوگوں کو حق ملکیت حاصل ہوگا اور زمینیوں کے غیر قانونی فروخت اور ناجائز قبضوں سے نجات ملی گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کے صدر عاقل باقری کی قیادت میں جی بی جرنلسٹ فورم کے وفد کی صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ لینڈ ریفارمز ہے، ہم آنے والے انتخابات سے قبل لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ لینڈ ریفارمز بل سے...
    شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا...
    ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن میں 16 اور 17 گریڈ کے خالی آسامیوں کے حوالے سے جاری بھرتی کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں سبجیکٹیو ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن میں 16 اور 17 گریڈ کے خالی آسامیوں کے حوالے سے جاری بھرتی کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں...
۱