گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں: شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی،اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان
پڑھیں:
کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے موچکو حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ جاوید عباسی اور 45 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹوں کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ رافع نامی ملزم اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول جاوید عباسی کے بیٹے پر بھی فائرنگ کی، لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور گلی میں فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم اپنے گھر خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔