ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت راجہ نظیم الامین گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کئی امیدوار میدان میں تھے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر وقار عباس منڈوق، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، لندن میں مقیم نون لیگی رہنما ڈاکٹر شیر بہادر انجم، بریگیڈئر (ر) بشارت کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور اسلام آباد میں ہوئے ہیں۔ ذائع کے مطابق گزشتہ روز تین حکومت اور اپوزیشن میں تین ناموں پر اتفاق سامنے آیا تھا جن میں جوہر علی راکی، راجہ نظیم الامین اور وقار عباس منڈوق شامل تھے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے دور میں راجہ نظیم الامین اہم سرکاری امور میں شامل رہے۔ حفیظ الرحمن کے کئی غیر ملکی دوروں میں راجہ نظیم الامین ساتھ دیکھے گئے۔ راجہ نظیم نون لیگ کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راجہ نظیم الامین وزیر اعلی

پڑھیں:

حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش

ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ پالیسی سازی، قانون سازی اور نگرانی کے حوالوں سے بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو گا۔ سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ جب کہ بل منظور ہو چکا ہے حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چیئرپرسن کی تقرری کے عمل کو ہر سطح پر کھلا، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنائے۔ ہم حکومتِ گلگت بلتستان اور  تمام اسٹیک ہولڈرز سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس عہدے کا اشتہار جاری کیا جائے، میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور اس اہم ادارے میں بہترین اور اہل قیادت کو موقع فراہم کیا جائے۔ "کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن جیسا اہم ادارہ خواتین کی آواز کو مؤثر فورمز تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی تقرری کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ ہے کہ پورے انتخابی و انتظامی عمل کو مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اس لیے منصب کی تقرری کے لیے اشتہار کے ذریعے اوپن پراسس اختیار کرتے ہوئے مکمل شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ اپنی بنیاد سے ہی شفافیت، غیرجانبداری اور میرٹ کی مثال بنے، تاکہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ حقیقی معنوں میں خواتین کی فلاح، ترقی اور خودمختاری کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کے انتخاب کے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بہترین اور قابل اُمیدوار کا تقرر کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کی چیئرپرسن کی میرٹ پر تقرری یقینی بنائے، سعدیہ دانش
  • خطے کے حقوق کیلئے کسی قسم کی مصلحت پسندی قبول نہیں ہو گی، وزیر کلیم
  • محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور گرین ایج کالج کے درمیان سکالرشپ کا معاہدہ
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • نگران وزیر اعلیٰ کیلئے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض افسوسناک ہے، علامہ شبیر میثمی
  • گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی سوئی ناردرن کمپنی کے افسران سے ملاقات