Islam Times:
2026-07-23@23:30:27 GMT

گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

گورنر گلگت بلتستان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا

سوشل میڈیا پر کئی سکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جس میں سید مہدی شاہ کے اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں سے 5 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔ واٹس ایپ ہیک ہونے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا۔ ہیکرز ہیک اکاونٹ سے لوگوں سے پیسے مانگنے لگے۔ سوشل میڈیا پر کئی سکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جس میں سید مہدی شاہ کے اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں سے 5 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔ واٹس ایپ ہیک ہونے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا واٹس ایپ رہے ہیں ہیک ہو

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات