لاہور کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
لاہور:
لاہور کی ایک دکان میں سلنڈر دھماکے کے سبب ایک شخص جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سلامت پورہ نزد چرچ والی گلی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچ گئی۔
امدادی ادارے کے مطابق واقعے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 14 سالہ عتیق عمر اور 35 سالہ وقاص عمر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی
مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
سرینگر (آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کردیے گئے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں اب تک 7 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا تاہم واقعے کے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری، مغربی کنارے میں 2 بچے شہید، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد عوام سے گھوڑوں کیطرح کام کی توقع، جاپانی وزیراعظم خود کتنے گھنٹے سوتی ہیں؟ حیران کن انکشاف چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم