مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر دھماکا، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکا ہوا، جس میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے کے بعد پورا علاقہ دھویں اور آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ بھارتی میڈیا نے ابتدائی طور پر بتایا کہ دھماکا پولیس کی تحویل میں موجود امونیم نائٹریٹ کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت معمولی حادثے سے کہیں زیادہ تھی، جس نے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
حکام کے مطابق اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 27 سے زائد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے متعلق سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن کے اندر کھڑی کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں اور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ عمارت کا بڑا حصہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، جہاں دیواریں گرنے اور شیشے ٹوٹنے سے مزید نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جائے وقوع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔
بھارتی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے متاثرہ حصے میں مکمل سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ امونیم نائٹریٹ کی اتنی بڑی مقدار وہاں کیسے ذخیرہ کی گئی اور کیا حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
مقامی سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کو انتظامی نااہلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی اداروں کی غفلت انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نما صورتحال پیدا ہو گئی ہے جب کہ اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اسٹیشن کے کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
، سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی مقامی پولیس نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ پر آگ لگی اور فائر ٹینڈرز جائے وقوع کی طرف روانہ کر دیے گئے۔ مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نوگام پولیس اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے اور دیگر رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔