جھنگ (نیوزڈیسک) ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ محلہ حسنانہ میں پیش آیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس نے آج گھر موجود اپنی 40 سالہ بیوی اور 20 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

گرفتار ملزم سے قتل کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا

لاہور:

گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک متحرک نقب زن ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزم کو رات کے وقت الحفیظ ٹاور میں واقع ایک دوکان پر چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم نے دو گھنٹے تک دوکان میں واردات کی اور مختلف اشیاء چوری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند روز سے دوکان کی ریکی کر رہا تھا اور موقع پاکر واردات کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم سے 8 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سیدہ شہربانو نقوی نے ملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جھنگ، گھریلو جھگڑے پر ملزم نے بیوی اور بیٹی فائرنگ کرکے کو قتل کردیا
  • خاتون مسافر کا 14 تولے سونا اور نقدی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • بیوی کی شاپنگ سے بچنے کا نیا طریقہ، شوہر نے اپنی گاڑی خود چوری کرلی
  • لاہور میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • خانیوال میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا
  • راولپنڈی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: گھر سے میاں بیوی کی پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار
  • لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا