یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
شام ادرریس نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش 9 نومبر 2025 کو ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینا ادریس رکھا ہے۔
شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انکی فیملی کو یاد رکھیں۔
اس خبر کے بعد شام ادریس کے چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، شام ادریس نے 2019 میں اپنی دوست سحر عرف فروگی سے شادی کی تھی۔
شام ادریس کی اپنی پہلی اہلیہ سے بھی ایک بیٹی سیرا ہے جس کی پیدائش ستمبر 2010 میں ہوئی تھی، انکی پہلی شادی چند ماہ بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ شام ادریس اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر طویل عرصے سے یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیو بلاگز (وی لاگز) اپ لوڈ کررہے ہیں۔
ان کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو تقریباً 25 لاکھ افراد فالو کررہے ہیں تاہم ماضی میں انہیں کچھ مزاحیہ ویڈیوز کے مواد پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی پیدائش اور ان
پڑھیں:
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم 29 رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
جس سے وہ ویرات کوہلی کے منفی ریکارڈ میں ساجھے دار بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کو انٹرنیشنل سنچری بنائے ہوئے 83 اننگز گزر چکی ہیں۔ کوہلی نے بھی 2023 میں 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔
سری لنکن ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اس معاملے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 88 اننگز کے صبر آزما انتظار کے بعد سنچری بنائی تھی۔
سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال کو سنچری کیلیے 78 اننگز تک انتظار کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری 2023 کے ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف بنائی تھی۔