سرینگر: پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 ہلاک، 32 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں نوگام پولیس اسٹیشن میں گزشتہ رات ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے ارکان شامل تھے۔ یہ اہلکار ہریانہ ریاست سے ضبط کیے گئے دھماکا خیز مواد کے بڑے ذخیرے سے نمونے حاصل کر رہے تھے جب دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، اور مقامی حکام نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ دھماکہ کس طرح ہوا اور ذمہ دار کون ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔