مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران خوفناک دھماکا ہوا۔

دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین کی ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کا لمحہ واضح طور پر ریکارڈ ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بھڑک اٹھنے والی روشنی نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔

زوردار دھماکے نے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ وقفے وقفے سے ہونے والے چھوٹے دھماکوں نے فوری بچاؤ کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو مسلسل ثانوی دھماکوں کے باعث اندر داخل ہونے میں مشکلات پیش آئیں۔

یہ دھماکا اس وقت ہوا جب فرانزک ٹیمیں ہریانہ کے فریدآباد سے لائے گئے کیمیکلز کی جانچ کر رہی تھیں۔ یہ مواد اُس بڑے بارودی ذخیرے کا حصہ تھا جو مبینہ طور پر کشمیر، ہریانہ اور اترپردیش میں سرگرم خفیہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران برآمد ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوگام تھانے میں تقریباً 360 کلو بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا تھا، جو گرفتار ڈاکٹر مظمل گنائی کے کرائے کے مکان سے ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سری نگر : حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر نظربند کردیا گیا

بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تقریباً 3 ہزار کلو بارودی مواد اور بم سازی کا سامان برآمد کیا گیا، جبکہ یہ مواد رکھنے والے متعدد ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق دہلی لال قلعے کے قریب چند روز قبل ہونے والے کار دھماکے میں بھی اسی قسم کا بارودی مواد استعمال ہوا، اور دہلی میں گاڑی چلانے والا بھی اسی نیٹ ورک کا رکن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بارودی مواد کے دوران

پڑھیں:

لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور کے علاقے سندر میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار  کی شناخت ایس ایچ او  سندر انسپکٹر اسد اقبال ہے۔ کانسٹیبل غیر لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا۔  

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکار سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد کیے گئے  جبکہ شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

پولیس اہلکار مجاہد سکواڈ میں تعینات ہے۔ کانسٹیبل شاہد کے خلاف تھانہ سندر میں پولیس  مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر نے بتایا کہ کانسٹیبل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا تھاکہ فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی بلاسٹ کی جانچ کررہے کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں زوردار دھماکہ، 9 افراد ہلاک
  •  سری نگر : پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 27 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر دھماکا، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • سری نگر کے پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی
  • لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار