راجکمار راؤ اور پترالیکھا کے گھر بیٹی کی پیدائش، شادی کی چوتھی سالگرہ یادگار بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ جوڑی راجکمار راؤ اور پترالیکھا کی چوتھی شادی کی سالگرہ اس وقت مزید خاص بن گئی جب 15 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
’سٹی لائٹس‘ کے اس جوڑے نے خوشی کی یہ خبر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے دی اور اپنی بیٹی کو خدا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔
راجکمار راؤ نے لکھا کہ “یہ سب سے بڑی نعمت ہے جو خدا نے ہمیں ہماری چوتھی شادی کی سالگرہ کے دن عطا کی ہے۔”
View this post on InstagramA post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)
خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جوڑے نے اپنی شادی کے تقریباً تین سال بعد، 9 جولائی کو انسٹاگرام پر حمل کی خبر دی تھی جس میں لکھا تھا “بیبی آن دا وے”۔
پترالیکھا نے پہلے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ بچے کی آمد کے بعد نیوزی لینڈ کے جنوبی حصے کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، کیونکہ وہ حصہ وہ پہلے دیکھ نہیں سکے۔ ان کا کہنا تھا، “ہوسکتا ہے ہم بَن جی جمپنگ یا کوئی اور دلچسپ کام بھی کریں—شاید بچے کے ساتھ!”
راجکمار راؤ نے 2013 کی فلم شاہد میں حقیقت پر مبنی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے پترالیکھا سے 15 نومبر 2021 کو شادی کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
وزیراعظم کی بادشاہ برطانیہ کی سالگرہ تقریب میں شرکت، شاہ چارلس اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے
اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ یہ تقریب پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے۔ شاہ چارلس سوم اور ملکہ برطانیہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر برطانیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔
شہباز شریف نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر ہائی کمشنر جین میریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تعلیم، صحت، فنی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا
انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دعوت دورہ پاکستان سالگرہ تقریب شاہ چارلس سوم شہباز شریف ملکہ برطانیہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز