WE News:
2026-07-24@02:41:02 GMT

ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی

سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی (SDAIA) نے اعلان کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے موضوع پر چوتھا گلوبل اے آئی سمٹ 15 سے 17 ستمبر 2026 تک ریاض میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

یہ سمٹ سعودی ولی عہد، وزیر اعظم اور ایس ڈی اے آئی اے کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں منعقد کیا جائے گا۔

اس بین الاقوامی اجلاس میں مختلف ممالک کے سرکاری رہنما، فیصلہ ساز، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین، موجدین اور محققین شرکت کریں گے تاکہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

سعودی عرب کا عالمی مقام مستحکم

ایس ڈی اے آئی اے کے صدر ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے ولی عہد کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور عالمی سطح پر اس میدان میں نمایاں کردار کی تصدیق کرتا ہے۔

ان کے مطابق سعودی عرب اب عالمی اے آئی درجہ بندی میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

نالج بیسڈ اکانومی کی جانب پیشرفت

ڈاکٹر الغامدی نے کہا کہ یہ سمٹ ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب اے آئی ٹیکنالوجی میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے، جو انسانی زندگی اور مستقبل کو نئی جہت دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا

یہ اجلاس سعودی عرب کی نالج بیسڈ اکانومی (علم پر مبنی معیشت) کی طرف منتقلی اور ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گزشتہ سمٹس کی کامیابیوں پر بنیاد

2020، 2022 اور 2024 میں ہونے والے سابقہ گلوبل اے آئی سمٹس کی کامیابیوں کو بنیاد بناتے ہوئے، 2026 کا اجلاس متعدد نئی پیشکشوں، معاہدوں اور عالمی اقدامات کا حامل ہوگا۔

ان میں سے ایک نمایاں کارنامہ انٹرنیشنل سینٹر فار اے آئی ریسرچ اینڈ ایتھکس (ICAIRE) کا قیام ہے، جو یونیسکو سے منسلک ایک تحقیقی ادارہ ہے اور ریاض میں واقع ہے۔

ویژن 2030 کے اہداف کی عملی تعبیر

ڈاکٹر الغامدی کے مطابق یہ سمٹ سعودی عرب کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت مملکت کو پائیدار، علم و تحقیق پر مبنی معیشت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔ یہ ایونٹ ویژن 2030 کے تحت جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ہدف کی عملی تعبیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی سمٹ ریاض سعودی عرب سعودیہ سمٹ2026.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ا ئی سمٹ ریاض سعودیہ مصنوعی ذہانت اے آئی یہ سمٹ

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف