کراچی:

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ حادثہ مروت کوچ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں