یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں ۔ اگر آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو عدالت اپنےفیصلہ کر دے گی ۔ دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔ پراسیکیوشن کی وجہ سے ضمانتں پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ ہم نے اپنے دلائل کی تائید میں عدالتی فیصلوں کی نقول بھی دے رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔