لاہور:

9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد  کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات  میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔

کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش  کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں  ۔  اگر آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو عدالت اپنےفیصلہ کر دے گی ۔

دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔ پراسیکیوشن کی وجہ سے ضمانتں پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ ہم نے اپنے دلائل کی تائید میں عدالتی فیصلوں کی نقول بھی دے رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضمانت کی درخواستوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد ریکارڈ پیش

پڑھیں:

اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  فائل فوٹو۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ 

علیمہ خان اوران کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ 

عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔ 

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد حیدر کی حفاظتی ضمانت منظور 
  • احتجاج کے مقدمات میں عدالت کا فیصلہ، بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری روک دی
  • یاسمین راشد ضمانت: 9 مئی کیسز میں ریکارڈ پیش نہ ہوا تو فیصلہ سنایا جائے گا، انسداد دہشتگردی عدالت
  • احتجاج پر مقدمات؛ عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا
  • مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
  • محمد علی مرزا کیس: اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لاہور ہائیکورٹ: جسٹس فاروق حیدر نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی سماعت سے معذرت کر لی
  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری