این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی نہ کرنے کی گارنٹی دی گئی تھی: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی نہ ہونے کی گارنٹی دی گئی تھی، اور قومی اسمبلی میں 74 ارکان کے دستخط کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے۔
اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس میں اسد قیصر، جنید اکبر اور عاطف خان بھی شریک تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کرادی ہے، لہٰذا لیڈر آف اپوزیشن کا حق اُن جماعتوں کا ہے جو ایوان میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھی ہیں، اسپیکر نے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ فی الحال سپریم کورٹ کے نوٹس میں ہے اور عدالتی کاپی موصول ہونے کے بعد ہی پیش رفت ممکن ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر تک سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی اسپیکر آفس میں جمع کرادی جائے گی تاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 243 سکیورٹی فورسز سے متعلق ہے، اس پر بات اس وقت کی جائے گی جب ترمیمی مسودہ سامنے آئے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ اتفاقِ رائے سے ہونی چاہئیں کیونکہ آئین پوری قوم کا مشترکہ معاہدہ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا ہاؤس پر پولیس بھیجنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے خلاف کارروائی کرنی ہو تو عدالت کے بیلف کے ذریعے وارنٹ دینا زیادہ مناسب طریقہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی