2025-09-17@20:17:06 GMT
تلاش کی گنتی: 583
«ڈاکو»:

وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں، سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے، گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی...
جمعیت علماء اسلام (ف) کا سندھ امن مارچ قافلہ نواب شاہ سے ہوتا ہوا شیراز چوک قاضی احمد پہنچ گیا، جہاں شرکاء کا کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ مارچ کی قیادت جمعیت کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔ شیراز چوک پر قائم سچے پنڈال میں شرکاء کی بڑی تعداد...
کراچی: شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی...
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعے میں ڈاکوؤں نے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد کی ویڈیو اس کے اہلِ خانہ کو تاوان کی وصولی کے لیے بھیج دی۔ (6) WE News on X: “ہری پور:کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کی وصولی کے لیے تشدد کرنے کی ویڈیو...
کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا...
لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، چوری اور نقب زنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو نشاندہی کے لیے نشتر کے...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 نجی اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح لوٹ مار کے دوران ویگو گاڑی میں سوار شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او شارع فیصل نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی...
بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے خاتون رکشے سے لٹک گئی۔ جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خاتون آٹو ڈرائیور کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں سے خود کو بچانے کے لیے آٹو رکشہ سے لٹک گئی۔...
لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں تین ملزمان ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کے...
شیر شاہ پولیس نے پراچہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی...
گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو...

کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار
کچے کے ڈاکو سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہتھیار ڈالنا چاہیں تو قانون پر عمل کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کچے کے ایریاز اور ساحلی پٹی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈاکو اگر ہتھیار ڈالنا...
سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے اور ساحلی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اگر کوئی ڈاکو یا جرائم پیشہ گروہ ہتھیار ڈالنا چاہے تو ان کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے یا خود کو...
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10، الغفور سوسائٹی کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری...
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی...
کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل معصوم شاہ مزار کے ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ شارع فیصل پولیس کے مطابق پولیس اہلکار...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور...
اسلام آ باد: این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ تین نااہل کمپنیوں کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے اور این ایچ اے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے اتوار کی شب لانڈھی 89 ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت...
سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی۔ سچل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو...
کشمور: کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی...
سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔ مقابلے کے دوران اس کا...
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی...
نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق...
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ معمر خواتین بھی ملزمان کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار...
کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات...
امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے...
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا...
کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ محافظ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیابانِ محافظ اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ فرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس پر جوابی...
کراچی: شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان...
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد پولیس کی عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں پولیس نے...
کراچی: شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار...
کراچی: شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد...
ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی...
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی بارسلونا میں چھین لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔ عبدالقادر گیلانی بارسلونا تفریحی دورے پر ہیں اور واقعے کے وقت...
کراچی: سائٹ کے علاقے ولیکا گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ولیکا مسجد کے قریب 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈکیت مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان شہری...
کراچی: شہر قائد میں ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے مکئ شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ گولیوں کی بارش کے دوران ایک ڈاکو آفسر ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ پولیس...