ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت پر تنقید کرنیوالوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارت کے دو تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا۔
آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں ڈک پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
بھارتی ٹیم مینجمنٹ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی پلان کے تحت شبمن گل کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے لیکن کچھ ناقدین کی جانب سے تجربہ کار بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اپنے فیس بک لائیو سیشن کے دوران اے بی ڈویلیئرز نے تجربہ کار بھارتی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم یہ کس طرح کے لوگ ہیں جو بیٹرز کے کیرئیر کے اختتام پر لال بیگوں کی طرح سوراخوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔
سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کیوں لوگ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کی، یہ بہترین وقت ہے کہ ان کھلاڑیوں کو سراہا جائے۔
اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید تنقید کا سامنا کیا، ہر کسی نے دونوں کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔
سابق پروٹیز کھلاڑی نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف منفی رویے کا مسلسل اظہار نقصاندہ اور اُن حمایتوں سے انحراف ہے جن کے وہ حقدار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی تجربہ کار روہت شرما تنقید کا
پڑھیں:
فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔
یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔
اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔
ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں انھوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔
فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔ یہ بھی کسی کے باپ، بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں۔ ٹپس نہ دیں لیکن کم از کم عزت تو دیں۔
ان کے اس بیان کی کافی حمایت کی گئی تھی اور بڑے پیمانے پر ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس سے یہ معاملہ مزید تلخی کا باعث بننے لگا تھا۔
ایسے طوفانی ماحول سے یاسر نواز کیسے دور رہ سکتے ہیں چنانچہ اپنی اہلیہ ندا کے دفاع میں میدان میں آہی گئے اور فضا علی کو جواب دے ڈالا۔
View this post on Instagramیاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو، اللہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے اس بیان کو مثبت ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں سامنے آنا، بہادر مردوں کا کام ہے۔
کسی نے لکھا کہ یاسر درست کہہ رہے ہیں۔ اب بہت ہوگیا، یہ معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے جب کہ ندا بھی معافی مانگ چکی ہیں۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ندا یاسر سے نالاں نظر آتے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باجود ندا اب تک کب، کہاں، کیا اور کیسے بات کرنی ہے، سیکھ نہیں پائی ہیں۔