تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز زیرِ زمین تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے باعث جھٹکے متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے،اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کے بعد مزید آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، جس پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
ٹنڈوجام،مختلف واقعات میں2 نوجوان جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں مختلف واقعات میں دونوجوان ہلاک ٹنڈو جام کے علاقے ٹنڈو قیصر میں غربت اور بے روزگاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی 19 سالہ نوجوان نے گھریلو حالت سے تنگ آ کر گھر کے کمرے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ایک نوجوان آگ سے جلا کر ہلاک گھر کہرام برپا ہو گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ تفصیلات کے مطابق درشن مینگھواڑ جو کافی عرصے سے روزگار کی تلاش میں پریشان تھا اور علاقے لوگوں کے مطابق گھریلو مسائل وہ ذہنی دباؤ میںکا شکار تھا اہلِ خانہ کے مطابق آج صبح وہ اپنے کمرے میں گیا اوربہت دیر تک جب کمرے سے باہر نہ آیا گھر والوں کو شک ہونے پر دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن اندر سے بند تھا گھر والوں نے دروازہ توڑا تو درشن کی لاش چھت کے گارڈر سے رسی کے ذریعے لٹکی ہوئی ملی یہ منظر دیکھ کر گھر میں چیخ و پکار مچ گئی فوتی نوجوان کے والد چندو مینگھواڑ نے بتایامیرا بیٹا بے روزگاری کی وجہ سے سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا تھا اسی دبائو اور پریشانی سے تنگ آ کر اس نے اپنی زندگی ختم کر لیاطلاع ملتے ہی ٹنڈو جام پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ ایسے المناک واقعات کا سدباب ہو سکے ۔انھوں نے کہا ایک تو بے روزگاری ہے دوسرا ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ہریش کمار نے کہا بجلی اور گیس کے بلوںنے ہماری کمر توڑ ڈالی انھیں بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں ۔علاوہ ازیںٹنڈو جام کے نواحی گاؤں حیدر شاہ آبڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ سید حسنین شاہ ولد عظیم شاہ گیس کے چولھے کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کے جسم پر لپٹی ہوئی لُوئی کو آگ لگ گئی آگ بھڑکنے کے نتیجے میں نوجوان بری طرح جھلس گیااہلِ خانہ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد لے گئے جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم زیادہ جھلس جانے کے باعث اسے کراچی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی اسپتال میں ہی دم توڑ گیاقریبی رشتے داروں کے مطابق سید حسنین شاہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ زیادہ تر گھر پر ہی رہتا تھا۔