Jasarat News:
2025-12-11@04:22:13 GMT

ٹنڈوالٰہیار،مرکز اہلسنت سنی تحریک کے ضلعی دفتر کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) مرکز اہلسنت پاکستان سنی تحریک کے ضلعی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا مر کز اہلسنت پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر عابد قادری،اور ضلعی صدر رضوان قادری نے ٹنڈوالہیار پہنچ کر تنظیم کے ضلعی دفتر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا مر کز اہلسنت پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر سید سر ور شاہ کو مقر ر کیا گیا جبکہ نائب صدر سید اصغر شاہاور جنر ل سیکرٹری سید ممتاز شاہ عر ف بابو شاہ جبکہ ریاض قمبرانی کو ضلعی رابط کمیٹی کا ممبر سید تصور شاہ کو پر یس سیکرٹری بننے کا نوٹیفکیشن بھی دیا گیا۔ اس موقعے پر ڈویژ نل صدر عابد قادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد، نظم و استحکام کی اشد ضرورت ہے، پاک فوج ملک کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے دن رات قربانیاں دے رہی ہے، قوم کو اپنے اداروں پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے ملک میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو تا ہوا نظر آرہا ہے ملک میں ایک پے ایک ترامیم لا ئی جا رہی ہیں ملک تر قی کے بجائے پشتی کی جا نب جا رہا ہے مذہبی تنظیمیں ملک بھر میں حب وطنی اور مذہبی راوداری کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہے ملک و قوم کا مستقبل نو جوان خاص طلبہ سے تعلیم کو چھینا جا رہا ہے تعلیم کو اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ غر یب والدین اپنے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں ایسے نوجوانوں کے لیے پاکستان سنی تحریک ایک امید کی کر ن لے کر شمع کو روشن بنانے کے لیے جہدوجہد کر رہی ہے جبکہ ضلعی صدر حیدرآباد رضوان قادری نے کہا کہ روحانی تربیت، صوفیائے کرام کی تعلیمات اور اخلاقی اصولوں سے رہنمائی حاصل کرنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ایسے فیصلے کیے جن کا براہِ راست بوجھ عوام پر پڑا ہے۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے کاروبار بند ہورہے ہیں، صنعتیں زوال کا شکار ہیں جبکہ متوسط اور غریب طبقہ شدید معاشی بدحالی سے دوچار ہے، آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستان کی معاشی خودمختاری کے خلاف ہیں اور ان پر عمل درآمد سے ملکی ادارے، وسائل اور معیشت بیرونی کنٹرول میں چلے جاتے ہیں، جو قومی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہے۔ پاکستان کی معیشت کا حل بیرونی قرضوں پر انحصار نہیں بلکہ اسلامی معاشی اصولوں، خود انحصاری، کرپشن کے خاتمے اور منصفانہ معاشی نظام کے نفاذ میں ہے۔ ملک کو معاشی تباہی سے نکالنے کا واحد راستہ نظامِ مصطفیٰ کے نفاذ اوراسلام کے عادلانہ معاشی نظام کے قیام میں ہے۔ نو منتخب صدر سید سر ور شاہ نے کہا کہ ہمارا کسی اختلاف نہیں ہم مر کزی صدر شاداب رضا کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے ہیں یہ ملک ہمارا ہے اور افواج پاکستان بھی ہماری ہے ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان سنی تحریک سنی تحریک کے کے ضلعی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

کمشنر کراچی حسن نقوی سے اہلسنت والجماعت کاوفد ملاقات کررہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بننے کو تیار، نوجوان اس سفر کی اصل طاقت ہیں: بلال بن ثاقب
  • ٹنڈوالٰہیار،واپڈا کی نجکاری کے خلاف یونین کے اراکین سراپا احتجاج ہیں
  • کمشنر کراچی حسن نقوی سے اہلسنت والجماعت کاوفد ملاقات کررہاہے
  • ٹنڈوالٰہیار،عالمی انسداد بدعنوانی کے موقع پر آگاہی ریلی
  • معیشت کو ڈنڈے سے نہیں چلایا جا سکتا، ضلعی اکانومی ناگزیر ہے، بلاول
  •   گوادر بندرگاہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی، بدعنوانی سے انصاف متاثر ہو گا: شہباز شریف
  • ٹنڈوالٰہیار ،گوٹھ پیرمحمد چیچک کے رہائشی زمیندار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ہزارہ ڈویژن پاکستان کے قدرتی وسائل کا مرکز ہے‘ممتاز حسین
  • پاکستان میں ’یو ایس ای ایف پی‘ کی نئی عمارت کا افتتاح، پاکستانی طلبہ کیسے مستفید ہوں گے؟