2025-12-10@07:49:49 GMT
تلاش کی گنتی: 12754
«ٹیرف تعین کے»:
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ نیپرا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی گئی۔ وفاقی آئینی عدالت میں نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیرف تعین کے وقت نیپرا کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، اس لیے اتھارٹی کا اجلاس قانونی طور پر نہیں ہو سکتا تھا۔ وکیل کے مطابق چیئرمین کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین...
اسلام آباد: کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا...
اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے واٹر کینن چلا دی، سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کےلیے پہنچےجو واٹرکینن کی زدمیں آگئے۔ کارکنوں کی جانب سے پولیس پرپتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی...
بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔ ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے...
تل ابیب: عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے...
راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے...
ROME, ITALY: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ مغربی اتحادی انتخابی عمل کے لیے مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں۔ اٹلی کے دورے کے بعد اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق کسی بھی تاخیر کے حامی نہیں تاہم سکیورٹی کی صورتحال بنیادی رکاوٹ ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں انتخابات کے لیے تیار ہوں اور میں کھلے عام امریکہ اور یورپی اتحادیوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ انتخابی عمل کی سکیورٹی یقینی بنانے میں مدد کریں۔ ان کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے...
ایم کیو ایم پاکستان کی دھڑے بندی یا مختلف گروپس کی کہانی خاصی پیچیدہ اور پرانی ہے جو کہ پارٹی کے بانی کی بیرون ملک سے لاتعلقی کے بعد زیادہ شدت اختیار کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر حملہ، ’یہ سیاست چمکانے آئے ہیں‘، شہریوں کا الزام اصولی طور پر ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد کی کوششیں مرکزی دھڑے بندی پر سبقت لے چکی ہیں لیکن اندرونی طور پر اختلافات اور رسہ کشی اب بھی موجود رہتی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینیئر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہم ترین رہنماؤں میں شامل ہیں جبکہ سابق میئر کراچی اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی پارٹی میں اہم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی سے ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتے پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہ جیل کے باہر سیاسی شعبدہ بازی کی جائے۔ پی ٹی آئی حالات کو اس طرف لے جا رہی ہے کہ اسے سیاسی شہید بننے کا موقع ملے ملاقات کیلئے قانون میں دیئے گئے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے، سیاسی لوگوں کی بانی پی ٹی آئی کی نظر میں کوئی عزت و وقعت نہیں ہے۔ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کئے مگر جیل سے سارے رد ہو گئے۔ ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں۔ آپ حکومت بنا لیں۔ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنا لیں اور اپنے زیرنگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر دیکھ لیں۔ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعے دی گئی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلز پارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے۔ آئیے آپ حکومت بنائیں۔ یہ پیشکشیں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-08-4 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی ا?ئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں ا?پ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-10 بدین (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ بدین پہنچ کر ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل و صدر پیپلز پارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ، ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوتہ، ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، اسپیشل اسسٹنٹ منصور شاہانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپر، ایم پی اے ارباب امان اللہ، ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ، وائس چیئرمین فدا حسین مندھرو، سابق ایم پی اے محمد نواز چانڈیو، انفارمیشن سیکرٹری پیر وقار شاہ، پیر صالح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-6 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-4 سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں کھلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ رپورٹ مطابق سجاول کے اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد کمیل نے سجاول اور گردونواح میں زمینوں اور پلاٹوں کے مسائل کے حوالے سے کھلی میٹنگ کی جس میں مختارکار سجاول امتیاز نائچ، اسسٹنٹ مختارکار علی حیدر شاہ، سٹی سروے زین بلو، تپیدار انور کوڑ، تپیدار کاشف میمن اور دیگر افراد نے شرکت کی۔شہری صحافیوں بشمول مسائل سے وابستہ افراد نے کھلی بحث میں حصہ لیا۔ ہر ایک نے اپنے اپنے مسائل سی سی کے سامنے پیش کیے جو کافی عرصے سے چل رہے تھے۔ ای سی نے ان کو حل کرنے کا بندوبست کیا۔ انہوں نے ہر...
کراچی: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کابل: افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت زور پکڑے ہوئے ہے، جہاں دو سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں کم از کم آٹھ طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوئے، حملے عبداللہ خیل وادی کے منجنستو علاقے میں صبح تقریباً 7:40 بجے ہوئے، جہاں طالبان کا ایک مرکزی آؤٹ پوسٹ واقع ہے، دھماکے ایسے کمپاؤنڈ میں ہوئے جو مولوی ملک کے نام سے جانے جانے والے شخص کی ملکیت میں ہے، دھماکوں کے بعد طالبان نے وادی کے کچھ حصوں کو سیل کر دیا، راستے بند کیے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ایک فیکٹر مائنس ون کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سمیت کئی اہم کیسز کے فیصلے جلد سامنے آ سکتے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ’’عارضی نالائق وزیراعلیٰ‘‘ اپنی ہی قیادت کو نہیں مان رہا اور بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایم کیو ایم سے بھی بدتر حالت میں پہنچ چکے ہیں، آج وہی عارضی وزیراعلیٰ اور دیگر ایم این ایز کہاں ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کی ہے اور سینیٹر خرم ذیشان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کی رہائش گاہ پہنچے، اُن کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور شیر علی ارباب موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں کرتی ہے اور سٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے جبکہ صوبے کے امن و امان کے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینا لازم ہے۔خیبرپختونخوا میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی دن بدن بڑھ رہی ہے اور جو لوگ ملکی آئین کو تسلیم نہیں کرتے، ان سے مذاکرات کیسے ممکن ہیں، دہشت گردوں سے بات کرنا ممکن نہیں اور جو لوگ صوبے کے امن کو خراب کرتے ہیں وہ ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔گورنر نے کہا کہ سب لوگ اڈیالہ کے باہر ہوتے ہیں لیکن صوبے کا نظام درہم برہم ہے، جو لوگ سٹیج...
خان کے جانثار کہاں ہیں؟ یہ لوگ ٹک ٹاک بنانے اور مزے کرنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن قیادت پر برس پڑا
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔ کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں آپ لوگ کتنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/pti-protest.mp4نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے انہیں...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے حالیہ متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارٹی لائن نہیں بلکہ اُن کا ذاتی مؤقف ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے منگل کو باقاعدہ ملاقات ہوتی تھی تو ایک دو گھنٹوں میں معاملات نمٹ جاتے تھے، مذاکرات کا مطلب منت نہیں، بانی پی ٹی بالکل واضح ہیں اور انہیں اپنی آسائش کیلیے کوئی سہولت نہیں چاہیے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ بیٹے ان سے ملاقات کریں، بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود بانی پی ٹی...
الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ فروری 2024ء کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر حکومت بنانے کی آفر کی تھی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی رہنما شفیع اللّٰہ جان نے شرکت کی۔پروگرام میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ نے تحریکِ انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنی لگائی آگ خود بجھانا ہو گی۔ خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پارٹی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی موقف ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں اور معاملات چند گھنٹوں میں حل ہوجاتے تھے مگر اب ملاقاتیں ریاست کے منشا کے مطابق محدود کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے بیٹے ملاقات کریں لیکن بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی قانونی اور اخلاقی...
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پر پابندیاں بلاجواز ہیں، حکومت ایک قدم آگے بڑھے ہم دو قدم بڑھنے کو تیار ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ایم این ایز کو مسلسل نااہل کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے 29 دن ملاقات نہ ہونے دینا نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں ناقابل قبول ہیں، حکومت اسمبلی میں بھی ہمیں بولنے نہیں دیتی، ہماری تقاریر آن ایئر نہیں کی جاتیں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں پولیٹیکل ایکٹیویٹی روک دی گئی ہے۔ جنیداکبر نے کہا کہ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا اداروں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی لیکن اسے ٹھکرا دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں لیکن پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعےدی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔ وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلزپارٹی آپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشز سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم ایک اور دھچکے سے دوچار ہوگئی ہے اور ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔تازہ صورتحال کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے سبب باقی ماندہ سیریز سے مکمل طور پر دستبردار ہوگئے ہیں اور وہ ایڈیلیڈ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مارک ووڈ کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران ایسی انجری لاحق ہوئی تھی جس سے وہ اب تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سیریز میں آگے نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔ووڈ کی عدم موجودگی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں اور اپنے زیرنگرانی فارم 45 اور 47 کھول کردیکھ لیں۔مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعےدی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ...
نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے 3ماہ کے لیے ہوگا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپےکا بوجھ پڑے گا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
سٹی42: نفرت کی سیاست کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں. بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہ باتیں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خاں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔ ملک احمد خان نے اپنی غیر معمولی پریس کانفرنس میں کہا، پی ٹی آئی کے بانی نےسیاست سے بات چیت کو ہی نکال دیا ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا، مسائل کاحل بات چیت اور مذاکرات میں ہونا چاہیے تھا۔سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اپوزیشن میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالا...
مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود حیات آباد میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسر کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیز 2 سیکٹر ایچ...
ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے اور ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ ’آئیوانوو ریجن میں مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘۔ بیان کے مطابق طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا۔ آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ...
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر کراچی میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کر دیا۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاھتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج...
بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی۔ارکان نے پارٹی گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہے، باہر کچھ اور ہی بتایا جاتا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی، اڈیاہ اجیل کی سہولتوں پر کمیٹی میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے لندن میں روڈ شو میں شرکت کے بعد سیدھا آسٹریلیا کا سفر کیا اور اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو جوائن کر لیا جبکہ قومی ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان محمد رضوان پہلے ہی میلبرن رینیگیڈز کے حصے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو کریک ڈاؤن کا موقع نہ دینے کیلئے کارکنوں کو ملاقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سامنے آیا ہے جس کے تحت کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلاء کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں بھیجا جائے گا، اس ضمن میں اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ ملاقات کے لیے کوئی کارکن آج منگل کو بہنوں یا وکلا...
تیرہویں بارہ کوڈا مشق آج سے شروع ہورہی ہے جو 11 دسمبر تک جاری رہے گی. اس دوران سی فیز اور ہاربر فیز مشقیں کی جائینگی۔13ویں باراکوڈامشق کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ہیڈکواٹرز میں ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے مندوب، مبصرین اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی، باقاعدہ افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیرتصدق ملک بطورمہمان خصوصی تھے۔13ویں باراکوڈامشق کے پہلےروزمیری ٹائم سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی اور غیرملکی ماہرین مقالات پڑھیں گے۔ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے میرین اسپل ریسپانس اینڈ سرچ ریسکیو ایکسرسائز پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ای ای زی عالمی آئل ٹریڈ کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری...
پشاور کے علاقے حیات آباد میں منگل کی صبح نامعلوم افراد نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر کا ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ خرم ذیشان نے گزشتہ اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹر کا انتخاب جیتا تھا، یہ سیٹ شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر گزشتہ رات فائرنگ کے بعد کے مناظر pic.twitter.com/4VK2nStNtU — Muhammad Umair (@MohUmair87) December 9, 2025 تتارہ تھانے میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ قریباً صبح ساڑھے 3 بجے پیش آیا، جب حملہ آوروں نے حیات آباد فیز ٹو میں موجود گھر کو...
لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31...
یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں منگل کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئیں تو فیکٹری ناکہ پر پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد علیمہ خان نے کارکنان کے ہمراہ وہیں دھرنا دے دیا۔ پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کے باوجود متعدد پی ٹی آئی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ’پولیس سے کوئی لڑائی نہیں، یہ ہمارے بھائی ہیں‘ علیمہ خان نے فیکٹری ناکہ پر موجود کارکنان کو مسلسل پرسکون رہنے اور پیچھے ہٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں، وہ خود بھی پریشان ہیں اور ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں۔...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ اعلامیہ کس نے بنایا،اجلاس کےاعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی جب کہ ان ارکان نے گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہےباہرکچھ بتایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ مجھے رانا ثناء اللہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی،اڈیالاجیل سہولیات پرکمیٹی میں شمولیت پرمیری موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے ارکان ڈاکٹرامجد اورصاحبزادہ صبغت اللہ نےمیڈیا سے گفتگو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے متعلق نہ ہی...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس نے گورکھپور اور داہگل میں بازار بند کروا دیا ہے جبکہ واٹر کینین اور قیدی وینز بھی جیل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹپولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئی ہیں، داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31...
اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے, عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پمز ہسپتال کے پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جہاں وہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرے گی۔ جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے تفصیلی طبی جائزے کے لیے باضابطہ طور پر پمز ہسپتال کو خط لکھا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہرِ پیتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، ماہر ڈرمیٹالوجی ڈاکٹر مبشر جبکہ لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل ہیں۔ ڈاکٹرز جیل میں موجود رہنما کا جامع معائنہ کرکے اپنی رپورٹ اڈیالہ جیل انتظامیہ کے سپرد کریں گے۔
لاہور: پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان (ایس ایم ایس) موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہے، جس پر سیف سٹی نے شہریوں کو جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی SMS کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ ای چالان SMS صرف اور صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجا جاتا ہے۔ جعلساز شہریوں کو لنک پر کلک کروا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق مشکوک یا جعلی میسج...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی برس سے پاکستان آرمی اور اس کے سربراہ کو بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے منظم حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریکِ فساد کے یہ ’’انوکھے لاڈلے‘‘ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر جب ان پر کوئی سوال اٹھائے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈل گالی گلوچ اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔ جبکہ علیمہ خان جیل میں بھائی کی عیادت نہیں بلکہ ڈکٹیشن لینے جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کس کو گالی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں، وکلاء کے ساتھ اڈیالہ نہیں جائے گا۔ چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے کچھ فیصلے کیے ہیں۔ ہم نے وہ کام کرنے ہیںجن سے پارٹی کے بانی اور دیگر قیدیوں کی رہائی ممکن ہو۔ بانی سے ملاقات کے بعد وی لوگرز کو ایسے ہی بیانات نہیں دئیے۔
190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا مارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، عطا تارڑ ملکی معیشت بہتر ہونے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا بڑا کردار ہے، جلسے سے خطاب پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے نشانے پر ہے اور حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کو شکست دی، 10 مئی کو بھارت کو ہرایا، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا مارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ملکی معیشت بہتر ہونے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں کی پروکیورمنٹ اور حکومتی کام ای ٹینڈرنگ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب سندھ بھر میں پبلک پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز، جن اداروں کو استثنا حاصل تھا، اب تمام استثنا ختم کر دیے گئے ہیں اب تمام پروکیورمنٹ اور سرکاری ٹینڈرز صرف ای ٹینڈرز کے ذریعے ہوں گے۔سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای پیڈ اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے تمام سرکاری محکموں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو...
سٹی42: پی ٹی آئی کا بانی ایم کیوایم کے بانی والےراستے پرتیزی سے جا رہا ہے، جلد وہ بھی انجام کو پالے گا۔ یہ بات مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے آج اپنی گفتگو میں کہی۔ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے بانی کے پاکستانی اداروں کے متعلق ہرزہ سرائی پر مبنی ٹویٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، بانی چاہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرے تاکہ وہ اس کا ساتھ دیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھاسٹیبلشمنٹ تھی، بانی پی ٹی آئی کو ایک "پروجیکٹ" کی...
پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ستاروں کی روشنی...
لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن ابھی سے بھرپور تیاری شروع کردیں ہمیں بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہوگا۔ بلاول بھٹو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مختلف عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشائیے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید، ثمینہ گھرکی، علی حیدر گیلانی، نیر بخاری، ہمایوں خان، عبدالقادر شاہین، رانا فاروق سعید، دوست محمد کھوسہ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ندیم افضل چن، عزیز الرحمٰن چن سمیت دیگر رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن ابھی سے بھرپور تیاری شروع کردیں ہمیں بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہوگا۔بلاول بھٹو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مختلف عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عشائیے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید، ثمینہ گھرکی، علی حیدر گیلانی، نیر بخاری، ہمایوں خان، عبدالقادر شاہین، رانا فاروق سعید، دوست محمد کھوسہ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ندیم افضل چن، عزیز الرحمٰن چن سمیت دیگر رہنما...
بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کےخلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کو لایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہمیں کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے 5 مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمات...
رانا ثنا اللہ(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ...
سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ۔ گورنر ہاوس میں ارکان اسمبلی سے ہونے والی ملاقات میں سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی، واصف مظہر ران، اقبال سراج، میاں کامران عبداللہ مرال، سید عامر علی شاہ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ، ممتاز علی چانگ، علمدار قریشی، رئیس نبیل احمد، انعام باری، شازیہ عابد، روبینہ نذیر چانڈیہ، نیلم جبار، نرگس فیض ملک اور بصروجی موجود تھے۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے انتخابی حلقوں کے عوامی مسائل...
عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا،...
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر کے چھ طیاروں پر مشتمل دستے نے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر روایتی فضائی مشایعت فراہم کی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار مہمان نوازی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔فارمیشن لیڈر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط اور باہمی احترام کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس سے پاک فضائیہ کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات...
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن نے خصوصی واٹر ریسکیو کٹس سی ڈی اے کے حوالے کیں۔اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل اسلام آباد ایمرجنسی سروسز سمیت سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ خصوصی کٹس نہ صرف...
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے تعاون سے کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا سراغ، 12 دہشتگرد گرفتار ’تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔‘ ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے سے آنے والے...
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔انکی نامزدگی پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنماؤں چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل، پی کے چوہدری، چوہدری گلزار لنگڑیال اور کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔یاسر قدیر کی نامزدگی پر یورپ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عمران خان کے ٹوئٹس اور اس پر فوج کے ترجمان کے ردعمل پر پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی نے چپ سادھی ہوئی ہے اور خاموشی کی ایک انوکھی تصویر بنی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام چند روز قبل جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے فوراً بعد ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک تفصیلی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے عمران خان کو...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔...
بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی۔ کوئٹہ سے خبر آ رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کردی ہے جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات موئخر کرنے کی اپیل کردی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال کو قرار دیا ہے اور بتایا کہ کہ اس علاقہ میں انٹر نیٹ کی سروس بھی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند ہے۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن کو اپنی...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپر کے اجرا اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر آئی سی ٹی رابعہ اورنگزیب، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران جبکہ ڈی جی پی ایل آر اے اور انکی ٹیم نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ...
امن و امان کے لیے مشاورت سے پالیسی بنانا ہوگی، سہیل آفریدی، پولیس کو جدید اسلحہ اور سیکیورٹی آلات حوالے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ و سیکیورٹی آلات با ضابطہ طور پر حوالہ کردیے۔ پولیس کو ڈرونز کیمرے، اینٹی ڈرون گنز، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل کیمرے، جیمرز کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، بیلسٹک ہیلمٹس اور بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ سنائپر رائفلز، ڈریگونوف، ایم سولہ، سب مشین گنز اور ہیوی مشین گنز بھی پولیس فورس کے حوالے کی گئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرمل ویپن سائٹس اور تھرمل بائنوکلرز سے پولیس کی رات کی نگرانی مؤثر بنے گی، بلٹ پروف ہیولز، بلٹ پروف ریوو اور سائیڈ آرمَرنگ سے پولیس کی نقل و حرکت مزید محفوظ ہو سکے...
اوپن اے آئی نے ادائیگی کرنے والے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں وہ تمام فیچرز عارضی طور پر بند کر دیے ہیں جو اشتہارات جیسے محسوس ہو رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ اگرچہ کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹ میں کوئی اشتہارات یا اشتہارات کی آزمائش نہیں چل رہی مگر چیف ریسرچ آفیسر مارک چن نے اعتراف کیا کہ حالیہ ’پروموشنل‘ طرز کی تجاویز مناسب نہیں تھیں اور صارفین میں الجھن کا سبب بنیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس طرح کی تجاویز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ یہ اشتہارات لگ رہے ہیں۔ اوپن اے آئی نے...
نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے...