11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لاہور:
لیاقت آباد کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنا زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور تنگ
پڑھیں:
رجب بٹ کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
اس سے قبل رجب بٹ اور ندیم نانی والا بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئے۔ گاڑی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت ملنے کے سوال پر رجب بٹ نے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں ہے، لفٹ لی ہے۔
گاڑی چلانے والے شخص نے کہا کہ یہ میری گاڑی ہے، میں نے ویسے ہی ان کو ساتھ بیٹھا لیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔