کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈکیت مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ڈکیت کی شناخت اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حصول کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، سچل پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
کراچی:شہر قائد میں سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کو رات گئے رم جھم ٹاور کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔