مٹیاری،پولیس نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار کے دروازے سے چاندی چوری کاسراغ لگالیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-2-12
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی ہدایات پر مٹیاری پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے کے واقعے کا سراغ لگا لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزم گرفتار لیا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگاہ بھٹ شاہ کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والا ملزم انور ولد نواب ماچھی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایس پی مٹیاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی تھی کہ ملزم کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے نہ صرف قیمتی سامان برآمد ہوا بلکہ عوام کے مذہبی و ثقافتی مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم سے دیگر پہلوؤں پر بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹیاری میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-1
مٹیاری(نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں اتائیوں کی بھر مار۔ سیکڑوں افراد وبائی امراض کا شکار۔ محمکہ صحت نے کوئی کاروائی نہ کی۔مٹیاری ضلع کے شہروں مٹیاری۔ ہالہ۔ بھٹ شاہ۔ نیو سعیدآباد سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں اتائیوں نے کلینک کھول لیے۔ ایک ہی سرنج مختلف مریضوں کو لگانے کے باعث سیکڑوں افراد ہپاٹائیٹس بی۔ سی اور ایڈز جیسے مہلک امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پے لگ گئیں۔ اتائیوں نے مختلف ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹروں کے سائن بورڈ کلینکوں پے آویزاں کرلیے۔ جبکہ محکمہ صحت میں موجود کچھ کالی بھیڑیں کاروائی ہونے سے قبل اتائیوں کو اطلاع پہنچادیتیں ہیں جس کے باعث اتائی کلینکیں بند کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ محمکہ صحت کے حکام نے اتائیوں کے خلاف تاحال کوئی مؤثر کاروائی نہیں کی جس کے باعث موت کے سوداگر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سول سوسائٹی مٹیاری نے وزیراعلی سندہ اور سندہ ہیلتھ کیئر کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔