اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کاروائیوں میں 21 کروڑ 75لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200.4  کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران ڈسٹرکٹ اٹک میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1.

2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

دیگر کاروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 15.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ برہان ڑسٹرکٹ اٹک میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

حاجی شاہ روڈ اٹک میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 180 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

 کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلوگرام چرس برآمد برآمد ہوئی

پڑھیں:

کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد

کراچی:

کراچی: ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 3 فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے 3 زخمی ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیرکو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر ساتھی ماجد سلطان اور ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار، چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو تیس بور پستول برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی مقدمات میں مفرور بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تفصیل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف مقامی فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی رہا
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی رہا
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، متعدد ملزمان گرفتار
  • کراچی، منشیات کی بھاری مقدار برآمد،14 ملزمان گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
  • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن