لاہور: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے مختلف مقامات پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔