نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی ٹینک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہر عبور کرنے کی مشق کر رہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینک میں موجود دو اہلکار باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن اپنے ایک ساتھی کو مصیبت میں چھوڑ آئے۔
ٹینک میں پھنس جانے والا اہلکار لاکھ کوشش کے باوجود باہر نہ نکل پایا اور فوری امداد نہ ملنے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
جائے حادثہ پر پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور سول ڈیفنس فورس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث سپاہی کی لاش تیرتی ہوئی کافی دور نکل گئی۔
امدادی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی مسلسل اور کڑی کوششوں کے بعد اہلکار کی لاش جائے حادثے سے کافی دور نہر سےنکالی گئی۔
بھارت میں یہ حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کے دوران فوجی ٹینک بہہ جانے سے 5 اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹ گیا تھا جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔
ایسے واقعات کی ایک پوری تاریخ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں فوجی مشقوں یا تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔