اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں آپ کی رائے سے مزید بہتری کے اقدامات کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مسائل کا حل اِسی کے تحت ہوسکتا ہے، دنیا میں سلیبس بنتے ہیں تو یونیورس کے تحت بنتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو، کورونا کے اندر ہماری معیشت کو بہت جھٹکا لگا، چاہتے ہیں ملک میں تعلیم کا نظام یکساں ہو،آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا بہت کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، ہم آپ کی رائے سے بہتری کیلئے کوشش کریں گے، کوشش کی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایسی ریفارمز لائی جائیں جہاں ہیومن اٹریکشن کم ہو۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورننس کی ریفارمز کی بات کرتے ہیں تو اس میں بھی ٹیکنالوجی کا بہت اہم رول ادا کیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایسا شعبہ ہے جس کا کام ٹیکس کلیکشن کرنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے 2سے 3سسٹم دیکھے اُن کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا، جب تک لوکل گورنمنٹ کے سب سے کم ٹیئر کو امپاور نہیں کریں گے گورننس میں تبدیلی لانا ممکن نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ عطا تارڑ

پڑھیں:

آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ

’جیو نیوز‘ گریب

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستان میں بڑھتی آبادی بچوں میں غذائی قلت کو بڑھا رہی ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں بڑھتی آبادی بچوں میں غذائی قلت کو بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں بڑی تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، بڑھتی آبادی سے وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ بچوں کی پیدائش زچہ و بچہ کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے، بڑھتی آبادی ترقی کی رفتار سست کر سکتی ہے، ترقی برقرار رکھنے کے لیے متوازن آبادی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، زندگی کا بنیادی حق آبادی کے مسئلے سے منسلک ہے، صحت کے پہلوؤں اور زندگی کے حق کے حوالے سے بحیثیت قانون ساز ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی معیشت اور بنیادی سہولتوں پر بوجھ ڈال رہی ہے، ہمارے ریجن میں ورکنگ وومن کی شرح دیگر خطوں کے مقابلے میں کم ہے، یہ معاشرتی مسئلہ ہے اسے آگاہی کے ذریعے حل کرنا ہوگا، آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کے برابر اضافہ ہو رہا، چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہو گا: عطا تارڑ
  • اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ پاکستان پاپولیشن سمٹ2025 ء کی تقریب میں اظہار خیال کررہے ہیں
  • پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے‘عطا تارڑ
  • آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے: عطا تارڑ
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ
  • گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے: بلال بن ثاقب
  • پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں‘عطا تارڑ
  • کراچی کو وفاقی علاقہ ڈکلیئر کریں، نہیں تو نئے صوبوں کا مطالبہ کرینگے: فاروق ستار