پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 26 نومبر کے شہدا کی عظیم قربانیاں تحریک انصاف کی جدوجہد کی بنیاد ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر مسلسل ریاستی تشدد تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، جسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی 843 دن سے جاری غیر قانونی اور غیر آئینی قید انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مقبول ترین اور عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ ان سے ملاقاتوں کو روکنا آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بشری بی بی سمیت ناحق قید کیے گئے سیاسی رہنماؤں کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں بھیجنا عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور سیاسی انجینئرنگ کو آگے بڑھانے کی منصوبہ بندی ہے، حکومت عدالتی احکامات پامال کرکے نہ صرف اداروں کی ساکھ مجروح کر رہی ہے بلکہ انصاف کے پورے نظام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ حکومت کی مالی بدعنوانی اور بدترین انتظامی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے جس میں 5300 ارب روپے کی کرپشن واضح طور پر سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو تباہی کے کنارے پر پہنچانے اور 14 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کی ذمہ دار وہ فارم 47 کی جعلی حکومت ہے جس نے کسی شعبے میں بہتری کا کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12.

6 فیصد نوجوانوں کی بے روزگاری موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ پر قبضے کی سنگین سازش قرار دیا اور کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے اختیارات میں ابہام جان بوجھ کر رکھا گیا ہے تاکہ عدلیہ کو کمزور کیا جا سکے اور حکمران اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کر سکیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 26 نومبر کے شہدا کی عظیم قربانیاں تحریک انصاف کی جدوجہد کی بنیاد ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر مسلسل ریاستی تشدد تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، جسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے چینی کے مصنوعی بحران کو حکومتی کرپشن اور مالی بدانتظامی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 215 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹے جا رہے ہیں۔ مہنگائی نے عام عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ معیشت بحال ہو سکتی ہے اور نہ ملک میں امن آسکتا ہے، واحد راستہ صاف، شفاف اور فوری انتخابات ہیں تاکہ عوامی نمائندگی کے ذریعے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ نے نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش