حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ممکن نہیں، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے، لیکن آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے پروجیکٹ کے آغاز کے بعد ملک میں تباہی آئی، 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو چار سال میں 40 فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی حکومت عوام کو ریلیف دے سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، اور جو لوگ ماضی میں ملک کو نقصان پہنچا چکے ہیں، ان کا حساب بعد میں لیا جا سکتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے ہری پور ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کامیابی پر خوشی بھی ہوئی اور حیرانی بھی، کیونکہ ہری پور میں وزیراعلیٰ کی مہم، دھمکیاں، جھوٹے مقدمات اور نفرت انگیز بیانات کے باوجود نتیجہ بہتر نہیں نکلا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ
پڑھیں:
پشاور: صوبائی وزیر ریلیف عاقب اللہ خان اسپتال میں ایف سی ہیڈ کوارٹر دھماکے کے زخمیوںکی عیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-30