پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے ’’اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ، لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر بٹن دبا کر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مل گئے۔
جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد 257،لودھراں کے 219 ، اوکاڑہ 130، لیہ 55، بھکر 52، ساہیوال 33 اور سرگودھا کے 25 افراد پلاٹ کے حقدار بنے۔
پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مل گئے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد 257،لودھراں کے 219 ، اوکاڑہ 130، لیہ 55، بھکر 52، ساہیوال 33 اور سرگودھا کے 25 افراد پلاٹ کے حقدار بنے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال میں صرف 14 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں ہوگی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پروگرام کی شفافیت کے لیے نادرا فیلڈ اسٹاف کے ذریعے اسکروٹنی، تصدیق اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی منظوری کا فول پروف سسٹم اپنایا گیا۔
لندن: گودام میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز کو مشکلات درپیش
بریفنگ کے مطابق لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ پہلے مرحلے میں 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار دیا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد عوام کو مکمل ڈیجیٹل نظام کے ذریعے آسان اور سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے عمل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تمام اہل درخواست دہندگان کے لیے شفافیت، منصفانہ اور یکساں موقع فراہم ہو۔
اس اسکیم کے اس مرحلے کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل بیلٹنگ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ درخواست دہندگان کو پراسیسنگ یا سبمشن کے لیے کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا مقصد پنجاب بھر کے کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے گھر کے حصول کو آسان بنانا ہے۔
اتفاق رائے ہوگیا تو 28 ویں ترمیم بجٹ سے پہلے آسکتی ہے:رانا ثنا اللہ
شہری آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اپنی درخواست کی پیشرفت دیکھ سکتے ہیں،3 مرلہ ڈیجیٹل بیلٹنگ سے ہزاروں خاندانوں کو فائدہ ہونے کی توقع ہے جو چھوٹے اور قابل انتظام پلاٹ سائز کے خواہاں ہیں۔
یہ پلاٹس پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے تحت منظم رہائشی زونز میں منصوبہ بندی کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ ملکیت، واضح دستاویزات اور شفاف الاٹمنٹ فراہم کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل قرعہ اندازی اپنی زمین اپنا گھر کے تحت کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔