WE News:
2026-07-24@06:43:00 GMT

پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے cپروگرام کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے cپروگرام کا آغاز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے منفرد پروگرام ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کی قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے اسکیم کا افتتاح کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کئی خوش نصیب شہریوں کو فون کر کے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، صوبہ بھر میں 17 ہزار 957 گھروں کی تعمیر مکمل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی اور بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کو فون کر کے پلاٹ نکلنے کی خوشخبری سنائی۔ اس موقع پر محمد نواز شریف نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے خوش نصیب شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پروگرام کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں پہلے مرحلے کے تحت مجموعی طور پر 2 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

ضلع جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد 257، لودھراں 219، اوکاڑہ 130، لیہ 55، بھکر 52، ساہیوال 33، سرگودھا 25، خوشاب 24، بہاولنگر 20، منڈی بہاؤالدین 17، راجن پور 15، اور اٹک 11 شہریوں کو پلاٹ دیے گئے۔ دیگر اضلاع جیسے گجرات، بہاولپور، جھنگ، وہاڑی اور چنیوٹ میں بھی شہریوں کو پلاٹ فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ 3 مرلہ کے پلاٹ حاصل کرنے والے شہری گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ روپے قرض حاصل کر سکتے ہیں، جو نو سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے کی آسان قسطوں میں ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے فول پروف طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ نادرا اور ڈسٹرکٹ فیلڈ اسٹاف کے ذریعے درخواست دہندگان کی اسکریننگ اور تصدیق کی گئی، جس کے بعد 18 ہزار 308 درخواست دہندگان قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔

پروگرام کے پہلے فیز میں 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ صوبہ بھر میں 18 لاکھ سے زائد لوگوں نے پروگرام کی ایپ استعمال کی اور 9 لاکھ 70 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے۔

پراجیکٹ کے تحت اب تک 1 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، جس سے بے گھر شہری اپنے خواب کی تعبیر پا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپنی زمین اپنا گھر پنجاب حکومت پنجاب مریم نواز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپنی زمین اپنا گھر حکومت پنجاب مریم نواز نواز شریف نے شہریوں کو مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف