حج 2026 کیلئے ڈاکٹروں اور پرامیڈیکس کی عارضی بھرتی شروع
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپرامیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
آئندہ سال کےحج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہےکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا ۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پروفیشنل اپلائی کرسکتے ہیں ، کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کے حامل حاضرسروس ملازم ہی اہل ہونگے،ریٹائرڈ اہلکار میڈیکل حج مشن کےلئے نااہل ہوں گے،درخواست 2 دسمبر 2025 تک دی جا سکتی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کےمطابق این ٹی ایس کےذریعےتحریری امتحان لیا جائےگا،منتخب افراد کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی،وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حج میڈیکل مشن میں خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے،منتخب طبی اہلکارحج کےدوران حجاز مقدس میں ڈیوٹی دیں گے،سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا ڈسپلن توڑنے پر فوری پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا ۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔