وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق مقدمے میں اہم حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں عدالت نے گندم کے کوٹے سے متعلق کیس میں حکم دیا کہ پالیسی بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جو گائیڈ لائنز سندھ ہائی کورٹ نے دیں وہ آئین کے تحت نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کا ہے۔
سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے و اطراف میں سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پالیسی ایگزیکٹو بنا کر اس کا اعلان کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل منظور کرلی۔
یاد رہے کہ فلور مل مالک نے گندم کوٹہ کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ
پڑھیں:
نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس: وفاقی آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل کر حل نکالنے کی ہدایت
وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس، عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی.عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت واپڈا کی طرف سے سلمان منصور آئینی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا،تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔
جسٹس ارشد حسین نے کہا دونوں فریقین بیٹھ کر حل نکالیں.جسٹس امین الدین خان نے کہا ہم تین ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فریقین سے اگر بات چیت کےزریعے معاملہ حل نہ ہوا تو ہم فیصلہ کریں گے، کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔