کراچی میں کچرا کنڈیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور کچرا کنڈیوں کے خاتمے کو ناگزیر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے صوبائی وزیر محنت و سماجی تحفظ سعید غنی کے ہمراہ جیل چورنگی پل کے نیچے کچرا کنڈی فوری ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھر وں سے کچرا اٹھانے کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ کچرا کنڈیوں تک کچرا نہ پہنچے۔شہید ملت روڈ کے دورے کے دوران وزیر بلدیات نے سڑکوں کی سوئپنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی۔ دورے کے دوران چیئرمین جناح ٹان رضوان سمیع، قائم مقام ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈغلام عباس میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر احسن رضا، و یگر افسران موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملبہ اٹھانے کے لیے ضلع ایڈمنسٹریشن، پولیس اور متعلقہ ٹی ایم سی کی کوآرڈینیشن کے ساتھ لائحہ عمل بنائیں تاکہ جگہ جگہ ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور ملبے کو شہر میں پھینکنے کے عمل کو روکا جا سکے۔علاوہ ازیں انہوں نے جی ٹی ایس امتیاز کا دورہ کیا اور جی ٹی ایس پر غیر متعلقہ افراد کا کچرے میں سے قابل استعمال اشیا نکالنے اور کچرے میں آگ لگانے کے عمل کوروکنے کے لئے بھی حکمت عملی مرتب دینے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور ریئلٹی شو جج فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی آمدن ان کے پورے فلمی کیریئر کی کمائی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
فرح خان جنہوں نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے مقبول گیت ’پہلا نشہ‘ کی کوریوگرافی سے شہرت پائی اور بعد ازاں ’میں ہوں نا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ڈائریکٹ کیں، وہ انڈین آئیڈل، جھلک دکھلا جا، ناچ بلیے، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ اور سیلیبریٹی ماسٹر شیف سمیت کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات
انہوں نے 2024 میں یوٹیوب کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے زبردست کامیابی سمیٹ رہی ہیں۔ ان کے یوٹیوب ولاگز میں ان کا مزاح، ہلکا پھلکا انداز اور کک دلیپ کے ساتھ ان کی دلچسپ کیمسٹری ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔
فرح مختلف فنکاروں کے ساتھ کھانا پکاتے اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، جس نے ان کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل بنا دیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے بتایا کہ بچوں کے بڑھتے اخراجات کے باعث انہوں نے یوٹیوب ولاگز بنانا شروع کیے لیکن اس پلیٹ فارم نے انہیں حیران کن مالی فائدہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف
یوٹیوب آمدنی کے بارے میں سوال پر فراح نے کہا کہ ’میری پوری فلمی زندگی میں شاید ایک سال میں بھی اتنے پیسے نہیں ملے جتنے میں یوٹیوب سے کما رہی ہوں۔ یہ آمدنی واقعی بہت بڑی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوب انہیں وہ تخلیقی آزادی دیتا ہے جو روایتی فلم یا ٹی وی پلیٹ فارمز پر ممکن نہیں۔ ان کے مطابق ’یہ میرا چینل ہے، اس لیے نہ کوئی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور نہ کوئی پروڈکشن ہاؤس مجھ پر پابندیاں لگاتا ہے۔ ٹی وی چینلز کی وہ تقسیم کہ کون ’اے لسٹر‘ ہے اور کون نہیں، مجھے ہمیشہ ناپسند تھی‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ فرح خان یو ٹیوب یوٹیوب آمدنی