Jasarat News:
2026-06-03@02:18:57 GMT

گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( کامرس ر پورٹر)گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی،اقدام کا مقصد پاکستانی SMEs، برانڈز کو مضبوط کرنا اور ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے شعبے میں مطلوب معیارات کے حصول کی خدمات فراہم کرنے والے نامور ادارے گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی ہے، اور یوں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (SMEs) اور برانڈز کے لیے ایک بار پھر معاونت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ ممبر شپ کے حصول کے لیے گروسیف نے فورم کی جانب سے متعین پیشہ ورانہ اور کارپوریٹ معیار حاصل کیا، جس کا تعلق پاکستانی اداروں میں مقامی اور بین الاقوامی حوالے سے تجارت، سرمایہ کاری، اور معاشی تعاون کو فروغ دینے سے ہے۔ اس کامیابی کے بعد ادارہ فورم کے خصوصی شراکت داروں میں شامل ہوچکا ہے۔تازہ کامیابی پر ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعد عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ “گروسیف پاکستانی SMEs اور برانڈز کو برآمدات کے جملہ معیارات اور بین الاقوامی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے صنعتی اور پیداواری شعبوں میں کام کے معیار، صحت، حفاظت، اور ماحولیاتی معیارات کو بہتر بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔مقامی صنعتوں اور برانڈز کو ترویج دینے کے حوالے سے گروسیف کے مقاصد پاکستان بزنس فورم کے مشن سے ہم آہنگ ہیں، جس کے تحت صنعتی معیارات کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ دونوں اداروں کے درمیان رواں برس 28 فروری کو طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کے بعد سے گروسیف SMEs اور ابھرتے ہوئے برانڈز کے بزنس کرنے کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیارات کی سطح پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔گزشتہ 9 ماہ کے دوران ادارے نے متعدد اداروں کو خاص طور پر ترتیب دیے گئے تربیتی پروگرامات، gap analysis، کنسلٹنسی، انٹرنیشنل سرٹفیکیشنز، آڈٹس، اور حفاظتی معائنوں کے ذریعے کمپلائنس کے حصول میں مدد دی ہے۔ ان اداروں میں بچہ پارٹی، ناسا کمیکلز، پیٹ کنِگ گلوبل، سروِس لانگ مارچ ٹائرز، فارماٹیک، ینگز فوڈ، Logiciel، گیٹرون انڈسٹریز، نوواٹیکس، انرجی این آٹومیشن، الہدیٰ انجینئرنگ، ڈیسکون، ای ایف یو لائف، Kompass، ہمدرد یونیورسٹی، Haseen Habib، Solution Concern، PERAC Research & Development، ایگری آٹو، Pakistan Mortgage Refinance Company اور پاکستان بیورجز لمیٹڈ شامل ہیں۔دریں اثناء، مقامی SMEs اور برانڈز کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں گروسیف 3 اور 4 جنوری 2026 کو انتہائی اہمیت کے حامل “میرا برانڈ پاکستان” ایکسپو میں شرکت کے لیے تیار ہے، جہاں ادارے کی ایک ٹیم ہال 5 کے اسٹال B-88 پر جدید ترین تربیت، کنسلٹنسی اور کمپلائنس کی خدمات کا مظاہرہ اور معلومات فراہم کرے گی۔مذکورہ ایکسپو، جس میں اس سال 4 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، کا شمار پاکستان کے اہم ترین ایونٹس میں ہوتا ہے، جس کا مقصد مختلف ملکی صنعتی شعبوں میں اعلی کارکردگی، جدت، اور کاریگری کو نمایاں کرنا اور پروان چڑھانا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان بزنس فورم اور برانڈز گروسیف نے فورم کی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم