معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب - فائل فوٹو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، پاکستان مشکل حالات سے گزرا ہے۔ معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، نجی سیکٹر ملک کو آگے لے کر جارہا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ کاروبار کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کی جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ترقی کے لیے معیشت کی ترقی نے کہا
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔