سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ‘ عملے کے تینوں ارکان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والا طیارہ جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ ناری ایئر کے زیرِانتظام تھا اور تقریباً دو ٹن امدادی خوراک جوبا سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم کے نمائندے کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم حادثہ کی جگہ پہنچ چکی ہے، اور انتہائی افسوس کے ساتھ تصدیق کر رہے ہیں کہ طیارے کے تینوں عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔طیارہ صبح تقریباً 8 بجے لیر ائیر اسٹرپ سے 20 کلومیٹر دور یونٹی ریاست کے ضلع لیر میں گر کر تباہ ہوا، جو سوڈان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ دوسری جانب ناری ایئر کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔