آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا عمل روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس کی یہ پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے خریداری معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہوگا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام اور ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

اس حادثے کے بعد آرمینیا نے حفاظتی خدشات کے باعث خریداری کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کے خواب مٹی میں مل گئے

دبئی(ویب ڈیسک) ایئر شو میں تیجس طیارے کے حادثے سے بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کرنے کے بھارتی خواب مٹی میں مل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ ٹونٹی نائن اورمیراج دو ہزارطیاروں کے متبادل کےطورپرتیارکیا جارہا تھا،چالیس برس گزرنےکےباوجود تیجس میں خامیاں ختم نہ ہو سکیں،کھلی نمائش میں حادثے کے بعد طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا دشوار ہے۔

ناقابل اعتبارتیجس کومئی میں پاکستان کےخلاف جنگ میں بھی استعمال نہیں کیاگیا،نہ ریپبلک ڈے پر اسے پرواز کی اجازت ملی،رپورٹ کےمطابق تیجس کے مقابلے میں جے ایف سیونٹین تھنڈر اپنا لوہا منوا چکا ہے، پاکستان نے نہ صرف جنگ میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کو آزمانا بلکہ ایک دوست ملک کے ساتھ فروخت کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کر دی
  • آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس کی خریداری سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • طیارہ گرنے پر عوام برہم، بھارتی ایئرچیف کو فوری ہٹانے کا مطالبہ
  • بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کے خواب مٹی میں مل گئے