اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اجمان ٹائٹنز کی شاندار فتح ، پِیوش چاولہ کا دھواں دار اسپیل، وسٹا رائیڈرز 34 رنز سے شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ کے اہم میچ میں اجمان ٹائٹنز نے ویسٹا رائیڈرز کو 34 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 105 رنز بنائے۔ الیکس ہیلز نے 21 گیندوں پر 35 رنز اور ڈین لارنس نے 13 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔
دونوں کے درمیان 42 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔رائیڈرز کی جانب سے اویس احمد اور دھنن جیا لکشن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
جبکہ آخری اوور میں کرس گرین نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط شکل دی جس سے ٹائٹنز کو دفاع کے لیے بہتر بنیاد ملی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹا رائیڈرز نے انموکت چند کی جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ تیز آغاز کیا، جو وسیم اکرم پر لگاتار تین چوکے لگا کر ٹیم کو رفتار دینے میں کامیاب رہے۔ مگر یہ رفتار زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ دوسرے اوور میں عاکف جاوید نے فاف ڈو پلیسی کو آؤٹ کر کے ٹائٹنز کو پہلی کامیابی دلائی۔
اس کے بعد پیوش چاولہ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے انموکت چند کو تیسرے اوور میں آؤٹ کیا اور ساتویں اوور میں انش ٹنڈن اور شان ڈکسن کی وکٹیں لے کر رائیڈرز کی بیٹنگ لائن اپ کو مکمل طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ چاولہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔رائیڈرز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی شراکت قائم نہ کر سکا اور پوری ٹیم 71/7 تک محدود ہو گئی، جو رواں سیزن کا کم ترین اسکور بھی ہے۔ دفاع کے دوران ٹائٹنز کے بولرز نے بہترین لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کی اور رائیڈرز کو کہیں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔یہ کامیابی اجمان ٹائٹنز کو پوائنٹس ٹیبل میں اوپر لانے کے ساتھ اگلے مرحلے کی دوڑ میں بھی مضبوط کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری کو غزہ میں دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے چاہئیں، چینی صدر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی کی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر رونمائی ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتح ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجمان ٹائٹنز
پڑھیں:
ابوظہبی میں امریکا اور روس کے درمیان امن مذاکرات؛ یوکرینی صدر بھی رضامند
امریکا نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کردیں جس کے تحت ابوظہبی میں روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کا ایک دور بھی ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک بڑی پیشرفت میں امریکی صدر کے امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں اور وہ اس منصوبے کے متنازع نکات کو صدر ٹرمپ کے ساتھ براہِ راست بات چیت میں طے کریں گے۔
صدر زیلنسکی نے یہ مطالبہ بھی کیا روس یوکرین امن مذاکرات ہمارے یورپی اتحادیوں کی شمولیت کے ساتھ ہونے چاہئیں تاکہ کوئی فیصلہ یوکرین یا یورپ کے مفاد کے خلاف نہ ہو۔
ان خیالات کا اظہار یوکرینی صدر زیلنسکی نے اتحادی ممالک کے اجلاس سے خطاب میں کیا تھا۔
انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ امن مذاکرات کے لیے فریم ورک موجود ہے اور یوکرین اسے آگے بڑھانے کیلئے بھی تیار ہے تاہم اس میںامریکی صدر کی ذاتی شمولیت ضروری ہے۔
امریکی اور یوکرینی مذاکرات کار آئندہ امن منصوبے پر اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم یوکرین کو خدشہ ہے کہ کہیں اسے ایسے معاہدے کیلئے مجبور نہ کیا جائے جو زیادہ تر روسی شرائط کے مطابق ہوں۔
ادھر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر کہا کہ ہم بہت قریب آ گئے ہیں اور ہم اس عمل کو جلد مکمل کر لیں گے۔
یاد رہے کہ یوکرین کے قومی سلامتی مشیر رسٹم عمرُوف کے مطابق صدر زیلنسکی آئندہ چند روز میں امریکا کا دورہ کر کے حتمی معاہدے پر بات چیت کر سکتے ہیں تاہم امریکا نے اس دورے کی تصدیق نہیں کی۔
البتہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکا نے روس اور یوکرین کو ایک میز پر لاکر غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے، تاہم چند نہایت نازک مگر قابلِ حل نکات باقی ہیں۔
ان مذاکرات کے سلسلے میں اتوار کو جنیوا میں امریکی اور یوکرینی مذاکرات کاروں کی اہم ملاقات ہوئی تھی اور اس کے بعد امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے پیر اور منگل کو ابوظہبی میں روسی حکام سے مذاکرات کیے۔