راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔

فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو زمبابوے کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، عثمان طارق اور نسیم شاہ بھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 129رنزکا ہدف دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بنا سکی۔

لنکن اوپنرز پاتھم نیسانکا 17 اور کامیل میشارا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوسال پریرا 25 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔جنیتھ لیاناگے نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر قومی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آل راؤنڈر محمد نواز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کی پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹرائی نیشن سیریز: چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 196رنز کا ہدف دے دیا
  • سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 129رنزکا ہدف دے دیا
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہل بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • ٹرائی نیشن سیریز: دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے کا سری لنکا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف